ماورا حسین

اپنا نکاح نامہ خود پڑھوں گی اور صلاح مشورے کے بعد دستخط کروں گی، ماورا حسین

کراچی (پاک صحافت) معروف اداکارہ ماورا حسین نے حالیہ انٹرویو میں اعتراف کیا کہ جب ان کا نکاح ہوگا تو وہ اپنا نکاح نامہ لازمی پڑھیں گی اور اپنے اور اپنے ہمسفر کے حقوق کے حوالے سے صلاح مشورہ کرنے کے بعد ہی اس پر دستخط کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے انٹرویو کے دوران نکاح نامہ پڑھنے کے حوالے سے سوال پر کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ ہمارے معاشرے میں یہ اتنا بُرا کیوں سمجھا جاتا ہے جب زندگی لڑکے اور لڑکی نے گزارنی ہے تو پھر انہیں ان کی اپنی مرضی کی شرائط پر گزارنی چاہیئے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے خاندان میں لڑکی کا نکاح نامہ پڑھنا معیوب نہیں سمجھا جاتا، عروہ کے وقت بھی اس نے اپنا نکاح نامہ خود پڑھا تھا۔

واضح رہے کہ نکاح کے وقت نکاح نامے میں طلاق کی شق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ میں نے ابھی کسی مخصوص شق کے بارے میں سوچا نہیں ہے کیونکہ ابھی وقت نہیں آیا، لیکن جب وقت آئے گا تو اپنے ساتھی کے ساتھ نکاح نامے کی تمام شقوں پر بات کروں گی کیونکہ دونوں کو برابر کے حقوق ملنے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے