کلر پرنٹر

اتنا چھوتا رنگین پرنٹر جو آپ کی جیب میں بھی سماجائے

کراچی (پاک صحافت) بعض اوقات ایسی جگہ آپ کو  کلرپرنٹ کی ضرورت پڑ جاتی ہے جہاں  رنگین پرنٹر دسترس میں نہیں ہوتا۔ تاہم اب اس مسئلے کا بھی حل پیش کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اس مسئلے کا حل ایوبوٹ کی صورت میں پیش کیا گیا ہے جو چاررنگی دستی پرنٹر ہے لیکن انتا چھوٹا اور ہلکا پھلکا ہے کہ آسانی سے جیب میں سماسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ پرنٹر اس وقت تیاری کے مراحل میں ہے لیکن ڈھیروں اعزازات حاصل کرچکا ہے جن میں ریڈ ڈاٹ ایوارڈ سرِ فہرست ہے۔ یہ وائی فائی سے جڑسکتا ہے اور بلیو ٹوٹھ پر بھی کام کرتا ہے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ایوبوٹ کسی بھی طرح کے کاغذ پر رنگین تصاویر یا دستاویز بہت تیزی سے پرنٹ کرتا ہے۔

واضح رہے کہ اگرچہ یہ ایک کھلونا لگتا ہے لیکن کارکردگی میں مہنگے، بھاری بھرکم اور پروفیشنل پرنٹر سے کسی بھی طور کم نہیں ہے۔ پورا پرنٹر ہتھیلی پر سماسکتا ہے لیکن اے فور کاغذ پر خوبصورت اور حقیقی رنگت کے عکس کاڑھتا ہے۔ اب لیبل پرنٹنگ، پوسٹر پرنٹنگ اور اے فور جسامت کے کاغذ پر تیزی سے رنگین متن اور تصاویر چھاپ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو فائل شیئرنگ کیلئے انٹرنیٹ کی ضرورت ختم کردے گا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے بہترین فیچر پر کام کیا جا رہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے