آصف زرداری

پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر پاکستان کو دوبارہ بدل کر دکھائے گی۔ آصف زرداری

کہوٹہ (پاک صحافت) آصف زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی اقتدار میں آکر پاکستان کو دوبارہ بدل کر دکھائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہوٹہ راولپنڈی میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کا جوش ولولہ دیکھ کربہت خوشی ہوئی، کہوٹہ کا راستہ خراب ہے، ہمیں پتہ ہے کہ ملک کے مسائل کیسے حل کرنے ہیں، جب ہماری کی حکومت بنی تو سب سے پہلے کہوٹہ میں راستہ بنائیں گے، وہاں میڈیکل کالج اور یونیورسٹی بھی بنائی جائے گی، ہم ملک کومشکل حالات سے نکالنا جانتے ہیں۔

آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ہم پاکستان کو دوبارہ بدل کر دکھائیں گے، ہمیں اقتدار ملنے کے بعد سب کچھ عوام کی خواہش کے مطابق ہوگا، ہم یہاں پر اسپتال بنائیں گے تاکہ عوام کو صحت کی بہترین سہولیات میسر آئیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم کہوٹہ میں لوگوں کو گیس کی سہولت دیں گے تاکہ جنگلات کی کٹائی کا سلسلسہ رک سکے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے