عمران خان

عمران خان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان پر ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔  خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف عسکری اداروں کے افسران کے خلاف بات کرنے پر تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف ایف آئی آر 6 اپریل کو درج کی گئی جس میں کہا گیا ہےکہ عمران خان نے اپنی تقریرمیں فوجی افسران کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے، انہوں نے فوجی افسران اوران کے اہلخانہ کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین م کے خلاف ایف آئی آر مجسٹریٹ منظور احمد کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ عمران خان کے خلاف عسکری قیادت کے خلاف نازیبا  گفتگو کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے