اب انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کیے بغیر تھریڈز پروفائل غیرفعال کرنا ممکن

(پاک صحافت) میٹا کی جانب سے جولائی 2023 میں ایک نئی سوشل میڈیا ایپ تھریڈز متعارف کرائی گئی تھی اور کروڑوں افراد اس کا حصہ بن گئے تھے۔ مگر تھریڈز پر اکاؤنٹ بنانے کے بعد ان لوگوں کو معلوم ہوا تھا کہ وہ میٹا کی اس نئی ایپ کو انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کیے بغیر چھوڑ نہیں سکتے۔

مگر اب ایسا ممکن ہے یعنی آپ انسٹاگرام کو ڈیلیٹ کیے بغیر تھریڈز اکاؤنٹ کو غیر فعال کرسکتے ہیں۔ انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے اس اپ ڈیٹ کا اعلان کیا۔ تھریڈز کے صارفین ایپ اوپن کرکے سیٹنگز میں جائیں اور وہاں اکاؤنٹ کے سیکشن میں ڈیلیٹ یا ڈی ایکٹیویٹ پروفائل آپشن کا انتخاب کریں۔

واضح رہے کہ اس فیچر کا مطالبہ صارفین کی جانب سے کئی ماہ سے کیا جا رہا تھا۔ مگر اس تبدیلی کے باوجود انسٹاگرام اور تھریڈز ایک دوسرے سے جڑے رہیں گے۔ تھریڈز کا حصہ بننے کے لیے ایک انسٹاگرام اکاؤنٹ کی ضرورت ہوتی ہے اور اس نئی سوشل میڈیا ایپ کے واحد میسجنگ فیچر کا استعمال بھی انسٹاگرام ان باکس کے بغیر ممکن نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے