نعمان اعجاز

محبت انسان کو کمزور بنادیتی ہے اس لیے اس کمزوری کے لیے بہترین دوائیں استعمال کریں، نعمان اعجاز

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے مقبول اداکار نعمان اعجاز نے محبت کرنے والوں کے نام معنیٰ خیز پیغام جاری کر دیا۔ نعمان اعجاز کا کہنا ہے کہ محبت انسان کو کمزور بنادیتی ہے اس لیے اس کمزوری کے لیے بہترین دوائیں استعمال کریں۔

تفصیلات کے مطابق سینئر پاکستانی اداکار نعمان اعجاز کی ساتھی اداکارہ ریشم کے ساتھ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ اس ویڈیو میں نعمان اعجاز نے محبت پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے تمام ایسے لوگوں کو وارننگ دی ہے جوکہ محبت میں مبتلا ہیں۔ اُنہوں نے ویڈیو میں محبت کے بارے میں کہا کہ’ محبت انسان کو کمزور بنادیتی ہے اس لیے اس کمزوری کے لیے بہترین دوائیں استعمال کریں‘۔

واضح رہے کہ محبت پر نعمان اعجاز کا یہ دلچسپ تبصرہ سن کر سب ہنستے ہیں جبکہ ریشم اداکار سے فرمائش کرتی ہیں کہ وہ ڈائیلاگ ایک بار پھر سے دہرائیں۔ جس پر نعمان اعجاز کہتے ہیں کہ’محبت انسان کو کمزور بنادیتی ہے اگر اچھی دوائی کوئی ملے تو ضرور استعمال کریں‘۔خیال رہےکہ نعمان اعجاز اکثر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے اور معنی خیز پوسٹس شیئر کرکے مداحوں کے دل جیتتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے