خواجہ آصف

عمران خان کی حب الوطنی مشکوک ہوچکی ہے۔ وزیر دفاع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حب الوطنی مشکوک ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے کارکنوں کے ذہن میں بٹھایا کہ ہمارا دشمن اسٹیبلشمنٹ ہے، عمران خان جھوٹ اور فراڈ کے ذریعے سیاست کررہے ہیں۔ کل تک ایبسولیوٹلی ناٹ تھا اور امریکی سائفر تھا، آج امریکا عمران خان کے حق میں بیان دے رہا ہے۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ عام آدمی سمجھ چکا کہ عمران خان دو نمبر سیاست کررہا ہے۔ شرپسندی کی تمام ذمہ داری عمران خان کی ہے، عمران اور ان کی اہلیہ کو تلاشی دینی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے تیار تصویر موجود تھی، جس پر فرانس 24 نے تحقیق کی اور یہ بات ثابت ہوگئی کہ وہ تصویر جعلی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے