شہبازشریف

سیلاب کیوجہ سے 40 ارب ڈالر سے ذیادہ کا معاشی نقصان ہوا۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے 40 ارب ڈالر سے ذیادہ کا معاشی نقصان ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر سے ملاقات ہوئی ہے۔ جس میں وزیراعظم نے جولیئن ہارنیئس کو موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ملک میں آئے تاریخ کے بدترین سیلاب اور اس کے سیلاب زدہ علاقوں میں لوگوں کی زندگیوں پر پڑنے والے مستقل اثرات سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں وزیراعظم شہبازشریف نے حکومت کی ریسکیو و ریلیف کی کاروائیوں اور سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے جولیئن ہارنیئس کو بتایا کہ پاکستان جو پہلے سے ہی معاشی مشکلات سے نبرد آزما ہے، سیلاب کی وجہ سے 40 ارب ڈالر سے ذیادہ کے نقصانات کا سامنا کررہا ہے۔ وزیراعظم نے سیکٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوٹریش کا بھی شکریہ ادا کیا جو نہ صرف سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے پر پاکستان آئے بلکہ مصیبت میں گھرے پاکستانیوں کی دنیا بھر میں آواز بن گئے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے