فیس بک

آپ کا فیس بک ڈیٹا لیک ہوا ہے یا نہیں، جاننے کا آسان طریقہ

کراچی (پاک صحافت) بطور سوشل میڈیا صارف سب سے پہلے آپ کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ ڈیٹا لیک ہونے کے خطرات کیا ہیں اورلیک کیے گئے ڈیٹا کو کس طرح استعمال کیا جاسکتا ہے؟ اس حوالے سے سب سے اہم بات وہ یہ کہ یہ لیک کیا گیا ڈیٹا ٹیلی مارکیٹنگ میں سب سے زیادہ استعمال ہوتا ہے، اس ڈیٹا کی بنیاد پر بینک میں آپ کے نام پر اکاؤنٹ کھولا جاسکتا ہے، ڈیٹا کی مدد سے صارف کا فیس بک  انسٹاگرام، جی میل اور ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کیا جاسکتا ہے۔

اب یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ آپ کیسے یہ جان سکتے ہیں کہ آیا ہیک کیے گئے ڈیٹا میں آپ کا اکاؤنٹ بھی شامل ہے یا نہیں؟ Have I been pawned نامی ویب سائٹ کے مالک اور سائبر سکیورٹی ماہر ٹرائے ہنٹ کا کہنا ہے کہ 500 ملین موبائل نمبر ہیک جب کہ چند ملین ایڈریسز ہیک کیے گئے ہیں  جب کہ ہر صارف کے پاس ہر قسم کی معلومات نہیں ہوتیں۔ ٹرائے ہنٹ نے بتایا جب فیس بک کے ڈیٹا لیک کی خبریں وائرل ہونا شروع ہوئیں تو ان کی ویب سائٹ کو ’غیر معمولی ٹریفک‘ ملنا شروع ہو گیا۔

واضح رہے کہ درج ذیل طریقہ کار کے ذریعے یہ جانا جاسکتا ہے کہ آپ کا ڈیٹا لیک ہوا ہے یا نہیں؟  سب سے پہلے Have I been pawned ویب سائٹ پر جائیے۔ آپ کے پاس ان پٹ باکس کھل جائے گا یہاں انٹرنیشنل فارمیٹ میں اپنا نمبر درج کریں۔ مثال کے طور پر اگر آپ کا فون نمبر 6754387690 ہے ، تو آپ 916754387690+ درج کریں۔ اگر آپ کو ’good news ‘میسیج موصول ہوتو آپ کے لیے خوشی کی خبر ہے جس کا مطلب ہے کہ آپ کا نمبر فیس بک ڈیٹا لیک ہونے والے نمبرز میں شامل نہیں لیکن اگر آپ کو ’oh no‘کا میسیج موصول ہو تو سمجھ لیں آپ کی آئی ڈی اور نمبر ہیک کیا جاچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے