یاسر حسین اقرا عزیز

اقرا عزیز اور یاسر حسین کی شادی کی دوسری سالگرہ، ایک دوسرے کے لئے دلچسپ پیغام

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی اقرا عزیز اور یاسر حسین نے اپنی شادی کی دوسری سالگرہ پر ایک دوسرے کے لئے دلچسپ پیغامات شیئر کئے۔ یاسر نے اقرا کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ’  یہ دو سال کیسے گزرے صرف میں جانتا ہوں‘ اس کے بعد انہوں نے ایموجی کے ساتھ آگے لکھا کہ ’میرا مطلب ہے کہ پتا بھی نہیں چلا‘۔

تفصیلات کے مطابق  فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر یاسر نے لکھا ’شادی کیا چیز ہوتی ہے سمجھ آگیا، میرا مطلب ہے کہ شادی کتنی خوبصورت ہوتی ہے یہ سمجھ گیا، ڈر کے مارے ایک ’شیر‘ یاد آگیا‘۔ادکار نے اپنی پوسٹ میں ’شیر‘ کی دو مختلف ایموجی شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اقرا سے کتنا ڈرتے ہیں جب کہ  یاسر نے اپنی پوسٹ میں اقرا کو جادوگرنی بھی کہا۔

واضح رہے کہ معروف کامیڈین نے لکھا کہ ’آپ نے مجھے ہر خوشی دی، آزادی کا کیا ہے 1947 سے پہلے بھی لوگ جی رہے تھے نا، آپ کے آنے سے ایک رونق (ہر وقت کا شور شرابہ ) آگئی ہے‘۔یاسر نے پوسٹ میں اپنی ازدواجی زندگی اور مزید بچوں کے لیے دعا بھی کی اور لکھا کہ ’دعا ہے کہ ایسے ہی ہنسی مذاق میں زندگی گزرے اور آپ کا ساتھ ہمیشہ رہے، کبیر جیسے4 ، 5 کاکے کاکیاں اور بھی ہوں انشا اللہ‘۔

یہ بھی پڑھیں

عمران عباس

عمران عباس کا حاسدین سے پریشان مداحوں کو دلچسپ مشورہ

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے حاسدین سے پریشان لوگوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے