یوٹیوب

یوٹیوب کی جانب سے پوڈکاسٹر کے لیے مزید سہولیات بلکہ ایک نئے بڑے منصوبے کا اعلان

کیلیفورنیا (پاک صحافت) یوٹیوب نے اپنے صارفین کے لئے بڑی خوشخبری سنادی،  یاد رہے کہ چند ہفتے قبل یوٹیوب نے مشہور پوڈکاسٹر کے لیے آواز کی بجائے ویڈیو پوڈکاسٹ کی سہولت اور خطیر رقم کا بھی اعلان کیا تھا۔ اب یوٹیوب نے پوڈکاسٹر کے لیے مزید سہولیات بلکہ ایک نئے بڑے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیوب کی جانب سے غلطی سے افشا ہونے والی ایک دستاویز کی خبر ٹیک ریڈار اور دیگر ویب سائٹ نے دی ہے۔ سب سےپہلے ایپ اور یوٹیوب ویب سائٹ کے لیے ایک الگ سے پوڈکاسٹ سیکشن کا آغاز کرنے کا منصوبہ پیش کیا ہے۔ دوسری جانب پوڈ ناؤ جیسی اہم ویب سائٹ نے تو خیالی خاکے اور تصاویر بھی بنادی ہیں جو یوٹیوب ایپ اور ویب سائٹ میں دکھائی دے گی۔

یوٹیوب کے مطابق دوسرے مرحلے میں پوڈکاسٹ آر ایس ایس فیڈ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ پلے لسٹ، تھمب نیلز اور دیگر معلومات کو واضح انداز میں پیش کیا جائے گا۔ اب بھی نہیں کہا جاسکتا کہ یوٹیوب پوڈکاسٹ کے حوالے سے یہ اہم تبدیلیاں کب منظرِ عام پر لائے گا لیکن بعض تکنیکی ماہرین اور تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ شاید اسی سال یوٹیوب پوڈکاسٹ کا ایک بالکل نیا شعبہ سامنے آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل، 3 مئی کو روانہ ہوگا

(پاک صحافت) پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے