عبدالقادر مندوخیل

فردوس عاشق اعوان کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پی پی رہنما عبدالقادر مندوخیل کا کہنا ہے کہ ٹاک شو میں بدتمیزی کرنے پر فردوس عاشق اعوان کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی و رہنما پیپلزپارٹی عبدالقادر مندوخیل نے کہا ہے کہ اگر فردوس عاشق اعوان معافی مانگیں گی تو وہ معاف کرنے کو تیار ہیں۔ میں  نے فردوس عاشق اعوان کو گالی دی نہ گالی دینے کا سوچ سکتا ہوں۔ قیادت سے مشاورت کے بعد عدالت جانے کا فیصلہ کروں گا۔

عبدالقادر مندوخیل کا مزید کہنا ہے کہ پارٹی کی خواتین فردوس عاشق اعوان کے اقدام پر غصے میں ہیں، وہ اس سے قبل بھی لوگوں سے ٹاک شوز میں لڑتی رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے کرپشن یاد دلائی تو ٹاک شو کے بعد فردوس عاشق اعوان نے میرا گلا پکڑا اور میرے ساتھ بدتمیزی کی۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے