مصدق ملک

روس نے دیگر ممالک سے بھی زیادہ سستا تیل دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وزیر پیٹرولیم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ روس نے ہمیں دیگر ممالک کے مقابلے سے بھی زیادہ سستا تیل دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے سینیٹ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے ساتھ سستے تیل کی خریداری کے لیے مذاکرات 45 دنوں میں مکمل کیے، مذاکرات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان ابتدائی معاہدہ طے پاچکا ہے۔

مصدق کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان تمام کمرشل تفصیلات مارچ سے پہلے طے پا جائیں گی، روس نے پاکستان کو دوسرے ملکوں سے بھی زیادہ سستا تیل فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، امید ہے کہ اپریل تک روسی تیل ملنا شروع ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی پابندیوں کے باعث ایران سے براہ راست تیل اور گیس نہیں خرید سکتے، ایران ہمسایہ ملک ہے جس کے ساتھ بارڈر ٹریڈ کو فروغ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے