اداکارہ صاحبہ

ریمبو کی اہلیہ و اداکارہ صاحبہ اونچائی سے پانی میں گرگئیں

کراچی (پاک صحافت) معروف اداکار افضل خان المعروف ریمبو کی اہلیہ و اداکارہ صاحبہ اونچائی سے پانی میں گرگئیں۔ اداکارہ کی پانی میں گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ یاد رہے کہ اداکارہ صاحبہ اکثر اپنے یوٹیوب چینل بالخصوص اپنے فیسبک اکاؤنٹ پر مختلف سرگرمیوں میں مصروف رہنے کی ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شئیر کرتی رہتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے اپنی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی ہے جس میں وہ پہلی بار پیرا گلائڈنگ کرتے ہوئے نظر آئیں ہیں۔ انہوں نے پیرا گلائڈنگ کے تجربے کو مداحوں کے ساتھ شئیر کیا لیکن پہلی بار پیرا گلائڈنگ کا تجربہ اتنا کامیاب نہ ہوا۔

واضح رہے کہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خوبصورت مقام پر صاحبہ کو پیرا گلائڈنگ میں مہارت رکھنے والے دو شخص دوڑاتے ہوئے لے جاتے ہیں جس کے بعد صاحبہ آسمان کی جانب اُڑان بھرنے لگتی ہیں مگر کچھ ہی لمحے بعد وہ آسمان سے اُڑتے ہوئے نیچے پانی میں گرتی ہیں اور ان کی مدد کے لیے باڈی گارڈ وہاں اسپیڈ بوٹ پر فوراً پہنچ جاتا ہے اور اُنہیں پانی سے نکال لیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے