واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک دلچسپ فیچر کا اضافہ جو وقت بچانے میں مددگار ثابت ہوگا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسا نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جو کافی عرصے سے میٹا کی زیرملکیت ایک اور ایپ انسٹاگرام میں موجود ہے۔ wabetainfo کی ایک رپورٹ کے مطابق مقبول میسجنگ ایپ میں پیغامات پر ری ایکشنز فیچر کا استعمال زیادہ آسان بنایا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ کے آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے نئے بیٹا (beta) ورژن میں یہ نیا فیچر دیا گیا ہے۔

تٖفصیلات کے مطابق اس فیچر سے کسی میسج پر 2 بار کلک کرکے ری ایکشن ایموجی کا استعمال ممکن ہے۔یہ ری ایکشن ایموجی استعمال کرنے کا متبادل طریقہ ہے اور اس طرح کا فیچر انسٹاگرام میں بھی موجود ہے۔ ابھی صارفین کو ری ایکشن ایموجی استعمال کرنے کے لیے میسج کو دبا کر رکھنا پڑتا تھا، جس کے بعد ری ایکشنز کا مینیو نمودار ہوتا تھا۔ رپورٹ کے مطابق اس نئے فیچر میں تھمبز اپ کو ڈیفالٹ ایموجی کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے اور کسی دوسرے ایموجی کو منتخب کرنا ممکن نہیں۔

واضح رہے کہ تھمبز اپ ایموجی واٹس ایپ میں ری ایکشنز کے لیے استعمال ہونے والا مقبول ترین ایموجی ہے۔ اس ایموجی کو بیشتر افراد کسی بات کو تسلیم کرنے یا اس کی منظوری کی علامت کے طور پر دیکھتے ہیں۔ اس نئے فیچر سے ری ایکشنز کا استعمال صارفین کے لیے استعمال ہو جائے گا اور وقت بچانے میں بھی مدد ملے گی۔ خیال رہےکہ یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں موجود ہے تو تمام صارفین کے لیے اسے متعارف کرانے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل، 3 مئی کو روانہ ہوگا

(پاک صحافت) پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے