مریم اورنگزیب

معیشت کے قاتل اور عوام کے مجرم کو جیل بھیجنے کا وقت آگیا ہے۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ معیشت کے قاتل اور عوام کے مجرم کو جیل بھیجنے کا وقت آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ غیرملکی ایجنٹ جھوٹا مظلوم بننے کی کوشش کررہا ہے، خود گھر چھپا بیٹھا ہے اور عوام سے کہتا ہے گھروں سے باہر نکلیں۔ فارن ایجنٹ کا ہر جھوٹ بے نقاب ہوچکا ہے، اسے پتہ ہے گھر سے نکلا تو جھوٹ بولنے کی آزادی ختم ہو جائے گی۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان نے معیشت کو آگ لگائی، مہنگائی میں اضافہ کیا، ان کو معیشت پر بات کرتے ہوئے کچھ تو شرم آنی چاہیے۔ مریم اورنگزیب نے استفسار کیا کہ عمران خان بتائیں 2018 میں ڈالر کا ریٹ کیا تھا۔ پٹرول، چینی، گیس اور بجلی کے نرخ کیا تھے۔ 90 روز میں کرپشن ختم کرنے اور 1 کروڑ نوکریاں دینے کے دعوے کیا ہوئے، 50 لاکھ گھر دینے کی بڑھکیں کیا ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو اس وقت خوف کیوں نہ آیا جب بشری بی بی اور فرح گوگی ہر عہدہ رشوت لے کر بیچ رہی تھیں، خوف اس وقت آنا چاہیے تھا جب توشہ خانہ اور سرکاری عہدوں کی لوٹ سیل لگی ہوئی تھی۔ آپ کو شوکت خانم ہسپتال کے 30 لاکھ ڈالر نجی کاروبار میں لگاتے ہوئے خوف نہ آیا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے