واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک اور بہترین پرائیویسی فیچر متعارف

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک بہترین پرائیویسی فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے۔ میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ میں صارفین اب کمیونٹیز میں اپنا فون نمبر تمام صارفین سے چھپا سکیں گے۔ ویسے تو واٹس ایپ کمیونیٹیز میں فون نمبر ظاہر نہیں ہوتا مگر جب صارف میسجز پر ری ایکشنز ایموجیز استعمال کرتے ہیں تو پھر دیگر اراکین کے لیے فون نمبر دیکھنا ممکن ہوتا ہے۔

اسی کو دیکھتے ہوئے واٹس ایپ کی جانب سے فون نمبر پرائیویسی نامی فیچر بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔اس فیچر کو ان ایبل کرنے پر صارف کے فون نمبر کمیونٹی ایڈمسٹریٹرز اور ان کے کانٹیکٹس میں محفوظ افراد کے پاس ہی ظاہر ہوں گے۔ WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق اس فیچر کی آزمائش کئی ماہ سے کی جا رہی تھی مگر اب یہ بڑے پیمانے پر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز پر بیٹا صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

واضح  رہے کہ فیس بک گروپس کے برعکس واٹس ایپ کمیونٹیز اس پلیٹ فارم میں پبلک یا ڈسکور ایبل نہیں ہوتیں بلکہ صارفین کو جوائن کرنے کے لیے انوائیٹ کیا جاتا ہے۔اس نئے فیچر کی بدولت صارفین کسی بھی کمیونٹی اناؤنسمنٹ گروپ میں اس خدشے کے بغیر شامل ہو سکیں گے کہ ان کا فون نمبر دیگر اراکین تک پہنچ جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

تھریڈز پوسٹس کے لیے لوکیشن شیئرنگ فیچر کا اضافہ

(پاک صحافت) میٹا کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم تھریڈز میں لوکیشن ٹیگنگ فیچر متعارف کرایا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے