سراج الحق

پی ٹی آئی معیشت کی تباہی کی ذمہ دار ہے۔ سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کی تباہی کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے، جس نے اپنے دور اقتدار میں معیشت کو برباد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح خطے میں سب سے زیادہ روپیہ بے وقعت ہوگیا۔ پی ٹی آئی معیشت کی تباہی کی ذمہ دار ہے، بیڈگورننس اور غلط معاشی پالیسیوں کی وجہ سے حالات ٹھیک نہیں ہورہے۔

سراج الحق کا مزید کہنا ہے کہ سودی معیشت اور کرپشن نے ملک کو دیمک کی طرح چاٹ لیا، حقیقی تبدیلی صرف اسلامی نظام سے آئے گی۔ انہوں نے قوم سے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں اپنی ذمہ داری انجام نہیں دے رہیں، مخیر حضرات آگے بڑھیں۔ سندھ، بلوچستان، جنوبی پنجاب میں لاکھوں لوگ کھلے آسمان کے نیچے بیٹھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے