احسن اقبال

پنجاب حکومت ملک میں بدامنی پیدا کررہی ہے۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت جان بوجھ کر ملک میں بدامنی، انتشار اور نفرت پھیلانے کی کوشش کررہی ہے، جس کے خلاف سخت اقدام اٹھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ملک میں بدامنی پیدا کر رہی ہے، اس صورت حال کے لیے آئین میں کچھ شقیں موجود ہیں مگر ہم وہ استعمال نہیں کرنا چاہتے، پرویز الہٰی کو پتا ہوگا کہ وفاق اور صوبائی حکومت کی حدود کیا ہوتی ہیں۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی صاحب بوکھلا گئے ہیں، ثبوت سامنے آئیں گے تو عوام کو پتا چلے گا کہ عمران خان کیسے فارن فنڈنگ لے کر انتشار پھیلاتے رہے، عمران خان نے خود کو ایک ناقابل اعتبار لیڈر ثابت کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نے اپنے 4 سالہ دور میں قوانین بلڈوز کرائے، مخالفین کو پکڑ پکڑ کر جیلوں میں ڈالتے رہے، سی پیک تباہ کیا، کشمیر پر سرینڈر کیا اور معیشت تباہ کی، عمران خان پاکستان کو حقیقی غلامی میں پھینک کر چلے گئے تھے، سیاسی میدان سجے گا تو عمران خان کو 4 سالوں کا حساب دینا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے