عارف علوی کا خط تحریکِ انصاف کا پریس ریلیز دکھائی دیتا ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے خط کو یک طرفہ اور حکومت مخالف قرار دے دیا اور جوابی خط میں کہا ہے کہ آپ کا خط صدر کے آئینی منصب کا آئینہ دار نہیں، یہ تحریکِ انصاف کا پریس ریلیز دکھائی دیتا ہے۔ خیال رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صدر عارف علوی کو 5 صفحات اور 7 نکات پر مشتمل جوابی خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت کو جوابی خط میں لکھا کہ یہ کہنے پر مجبور ہوں کہ آپ کا خط یک طرفہ اور حکومت مخالف خیالات کا حامل ہے۔ حکومت مخالف خیالات کا آپ کھلم کھلا اظہار کرتے ہیں، آپ کا خط صدر کے آئینی منصب کا آئینہ دار نہیں، آپ مسلسل یہی کر رہے ہیں، آپ نے قومی اسمبلی کی تحلیل کر کے سابق وزیرِ اعظم کی غیر آئینی ہدایت پر عمل کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید لکھا کہ قومی اسمبلی کی تحلیل کے آپ کے حکم کو سپریم کورٹ نے 7 اپریل کو غیر آئینی قرار دیا، آرٹیکل 91 کلاز 5 کے تحت میرے حلف پر بھی آپ آئینی فرض نبھانے میں ناکام ہوئے، کئی مواقع پر آپ منتخب آئینی حکومت کے خلاف فعال انداز میں کام کرتے آ رہے ہیں۔ خط میں آپ کے لب و لہجے کے سبب آپ کو جواب دینے پر مجبور ہوا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے