بلیک بیری

معروف ٹیکنالوجی کمپنی بلیک بیری کا اپنی تمام سروسز ختم کا کرنے کا باقاعدہ اعلان

کراچی (پاک صحافت) معروف ٹیکنالوجی کمپنی بلیک بیری نے اپنی تمام سروسز ختم کرنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ ایک زمانہ تھا جب بلیک بیری اسمارٹ فون بہت مشہور تھے۔ لیکن کئی اسکینڈل اور ڈیٹا قوانین کی خلاف ورزی کے بعد اس کا گراف تیزی سے گرتا رہا۔

تفصیلات کے مطابق بلیک بیری نے 4 جنوری 2022 سے اپنی تمام سہولیات ختم کرنے کا باضابطہ طور پر اعلان کردیا ہے۔ اس طرح فون، سروس اور نیٹ ورک سمیت تمام سہولیات اگلے چند روز میں ختم ہوجائیں گی۔ یہاں تک کہ وہ کسی بھی سیل فون نیٹ ورک سے نہیں جڑ سکیں گے۔ اس کا سب سے پہلا احوال آرس ٹیکنا نامی ویب سائٹ میں شائع ہوا۔

واضح رہے کہ بلیک بیری کے اپنے سرور بھی تھے جو اب قصہ پارینہ ہوجائیں گے۔ اسمارٹ فون کے پہلے دورِ عروج میں بلیک بیری اینڈروئڈ فون ہر لحاظ سے ایپل کے سامنے ایک حریف تھے۔ لیکن ایپل فون نے ٹچ اسکرین کو بہتر سے بہتر بنا کر اس پورے نظام کو دھچکا پہنچایا۔ یاد رہے کہ اب نئے سال میں بلیک بیری کے تمام فون، آپریٹنگ سسٹم اور سافٹ ویئر سروسز ختم ہورہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جی میل میں متعدد نئے کارآمد فیچرز کا اضافہ

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے جی میل کے لیے جنریٹیو آرٹی فیشل انٹیلی جنس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے