اگر ہم ہر چیز میں اللہ کا شکر ادا کریں تو مہنگائی  کبھی مہنگائی نہیں لگے گی، شہروز سبزواری

لاہور (پاک صحافت) اداکار شہروز سبزواری کا کہنا ہے کہ مہنگائی بڑھ رہی ہے لیکن اگر ہم ہر چیز میں اللہ کا شکر ادا کریں تو مہنگائی  کبھی مہنگائی نہیں لگے گی۔ اداکار نے اپنی بات پر خود ہی عوامی رائے کے پیش نظر وضاحت بھی  پیش کی اور کہا کہ مجھے پتا ہے  لوگ کہیں گے کہ میں ٹی وی پر بیٹھا ہوں تو مجھے مہنگائی نہیں محسوس ہوتی،  آپ میں ہر حال میں شکر کی طاقت موجود  ہونی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں شہروز سبزواری اہلیہ صدف کنول اور والدین کے ہمراہ نجی ٹی وی شو کے مہمان بنے جس دوران میزبان نے ان سے مہنگائی سے متعلق رائے طلب کی جس کے جواب میں شہروز نے اعتراف کیا کہ مہنگائی بڑھ رہی ہے۔ لیکن ساتھ ہی شہروز سبزواری کا یہ بھی کہنا تھا کہ مہنگائی بڑھ رہی ہے لیکن اگر پھر بھی ہم ہر چیز میں اللہ کا شکر ادا کریں تو مہنگائی کبھی مہنگائی نہیں لگے گی۔

واضح رہے کہ شہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ  ہمارے گھر میں سب ہی کو یہ چیزواضح ہے کہ اللہ پاک کے رحم سے اور حضور پاک ﷺ کےصدقے ملتا ہے اس یقین پر جو ملتا ہے اس میں شکر ادا کرتے ہیں پھر چاہے مہنگائی ہویا پھر نہ ہو حضور پاک ﷺ کے صدقے ملتا ہے۔ بیٹے کی بات کر سینئر اداکار بہروز سبزواری نے کہا کہ مہنگائی ہے لیکن اس مہنگائی کو  جھیلنا تو پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں

شاہ رخ ایک بار پھر ’ڈان‘ بنیں گے، بیٹی سوبانہ بھی ساتھ

(پاک صحافت) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک بار پھر فلموں میں ڈان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے