علیزے شاہ

علیزے شاہ کی سگریٹ پیتے ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اور نوجوان اداکارہ علیزے شاہ کی سگریٹ پیتے ویڈیو وائرل ہو گئی، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان پر تنقید کی جا رہی ہے، جبکہ دوسری جانب سے ان کی حمایت میں بھی کچھ صارفین کی جانب سے تبصرے کئے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق علیزے شاہ اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں ہوتی ہیں اور پاکستان کے ٹرینڈ پینل پر سرفہرست ٹرینڈز میں ان کا نام بھی ہوتا ہے۔ علیزے شاہ آج کل بھی پاکستان کے ٹرینڈ پینل پر ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہیں۔ خیال رہے کہ  علیزے شاہ  کے ٹرینڈز میں ہونے کی بنیادی وجہ سگریٹ پیتے ویڈیو کا سوشل میڈیا پر وائرل ہونا ہے۔

واضح رہے کہ صارفین کی بڑی تعداد علیزے شاہ کی اس ویڈیو پر اپنے اپنے تبصرے پیش کررہے ہیں، اس معاملے پر صارفین کی رائے منقسم ہے۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ سگریٹ پینا نہ پینا کسی بھی شخص کا ذاتی فعل ہے جبکہ کچھ صارفین کا ماننا ہے کہ جب عوام کی ایک بڑی تعداد آپ کو پسند کرتی ہے او آپ کے جیسا بننا چاہتی ہے تو آپ کو ایسے کام نہیں کرنے چاہئیں جس سے ان کے جذبات مجروح ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

عاصم اظہر کی تمام انسٹاپوسٹس ڈیلیٹ، آخر ماجرا کیا ہے؟

(پاک صحافت) معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے