ٹوئٹر

دنیا بھر میں ٹوئٹر سروس متاثر، صارفین پریشان

نیو یارک (پاک صحافت) دنیا بھر میں سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ ٹوئٹر کی سروس متاثر ہو گئی، جس کی وجہ سے صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ مانیٹرنگ ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق ٹوئٹر کے بعض صارفین ٹوئٹ نہیں کرپارہے اور بعض صارفین اپنی ٹائم لائن چیک کرنے سے قاصر ہیں جب کہ کچھ صارفین نے لاگ اِن نہ ہونے کی شکایات کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر کی سروس متاثر ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کی علی الصبح ٹوئٹر کی سروس متاثر ہوئی جس کے باعث ہزاروں ٹوئٹر صارفین نے ٹوئٹر سائٹ پر شکایات درج کیں۔ خیال رہے کہ ٹوئٹر سروس متاثر ہونے سے صارفین کو ٹوئٹ کی اپ لوڈنگ، لاگ ان میں مشکلات کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ اس حوالے سے ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں ٹوئٹر میں کچھ مسائل کی تصدیق کی گئی ہے۔ دوسری جانب ٹوئٹر انتظامیہ کا کہنا ہےکہ بعض صارفین کی ٹوئٹس لوڈ نہیں ہورہی ہیں، اس حوالے سے ہونے والی خرابی پر کام جاری ہے اور صارفین جلد اپنی ٹائم لائن پر واپس آسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

یوٹیوب

یوٹیوب میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے ویڈیو شیئرنگ سروس یوٹیوب کو بہتر بنانے کے لیے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے