بلاول بھٹو زرداری

عوام کی آنکھوں کے سامنے چیئرمین سینیٹ کا الیکشن چوری ہوا، بلاول بھٹوزرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جیت چکے ہیں، چیئرمین سینیٹ کا الیکشن چوری کیا گیا اور عوام عوام کی آنکھوں کے سامنے چوری کیا گیا،  قومی اسمبلی اور سینیٹ بھی عمران خان کے ساتھ نہیں پی ڈی ایم کے ساتھ ہے،  سینیٹ میں ایک نہیں چار خفیہ کیمرے لگائے گئے تھے ۔ بلاول نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بھی حکومت کو شکست دی،  یوسف گیلانی جیتنے کے باجود چیئرمین سینیٹ کی کرسی پر نہیں بیٹھے،  جب ووٹر کی نیت ظاہر ہوچکی تو ووٹ ہوچکا ہے، 7 ووٹ ناجائز طریقے سے مسترد کیے گئے،  یہ 7 ووٹ شامل کریں تو یوسف رضا گیلانی جیت چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس کی اور کہا کہ ہم جیت چکے ہیں، چیئرمین سینیٹ کا الیکشن چوری کیا گیا۔ بلاول نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینٹ بن چکے ہیں، مریم نواز اوردیگرپی ڈی ایم قیادت سے مشاورت کے بعد عدالت میں جانے کافیصلہ کیاہے، ہم نے اس نظام کو بے نقاب کیا اور انہیں ہرایا بھی، ہمیں امید ہے عدالت سے انصاف ملے گا اور ہائیکورٹ ہمارے حق میں فیصلہ دے گی، ثبوت موجود ہے کہ سیکرٹری سینیٹ ہمارے لوگوں کو بتارہے ہیں کہ  آپ  ڈبے کے اندر مہر لگا سکتے ہیں، میں نے بھی عام انتخابات میں اپنے نام کے اوپر مہر لگائی تھی۔

واضح رہے کہ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں حکومتی امیدواروں نے اپوزیشن امیدواروں کو شکست دے دی۔ حکومت کے نامزد کردہ صادق سنجرانی ایک بار پھر چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے جبکہ اپوزیشن امیدوار یوسف رضا گیلانی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں مرزا محمد آفریدی نے کامیابی حاصل کی جبکہ مولانا عبدالغفور حیدری کو شکست ہوئی۔ نتائج کے مطابق چیئرمین سینیٹ کےا نتخاب میں صادق سنجرانی کو 48 اور یوسف رضا گیلانی کو 42 ووٹ ملے جبکہ 8 ووٹ مسترد ہوئے۔ 7 ووٹرز نے یوسف رضا گیلانی کے نام کے اوپر مہر لگائی جس کی وجہ سے یہ ووٹ مسترد ہوئے جبکہ ایک ووٹر نے دونوں امیدواروں کے آگے مہر لگائی۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے