اتحادی

پی ڈی ایم اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس، حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ا یم)  کی اسٹیرنگ کمیٹی کا  اجلاس ہوا ۔ پی ڈی ایم ذرائع کے مطابق  اجلاس اجلاس کے دران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے غور کیا گیا جس کے بعد سفارشات بھی تیار کر لی گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کی اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں لانگ مار چ اور اسمبلیوں سے استعفوں کے آپشن پر غور کیا گیا، اسٹیرنگ کمیٹی نے لانگ مارچ اور استعفوں سے متعلق سفارشات بھی تیار کر لیں۔ خیال رہے کہ اسٹیئرنگ کمیٹی کی سفارشات کل پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم کی اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں لانگ مار چ اور اسمبلیوں سے استعفوں کے آپشن پر غور کیا گیا، ذرائع کے مطابق کے مطابق اجلاس کے شرکاء نے اتفاق کیا ک لانگ مارچ بھی ہونا چاہئے اور استعفے بھی دینے چاہئیں، خیال رہے کہ لانگ مارچ اور استعفوں کے وقت  اور تاریخ کا فیصلہ پی ڈی ایم سربراہی اجلاس کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کو صحیح سمت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے