جنرل عاصم منیر

پاکستان کی تاریخ میں خواتین نے ملکی ترقی میں مثبت اور اہم کردار ادا کیا۔ آرمی چیف

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں خواتین نے ملکی ترقی میں مثبت اور اہم کردار ادا کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عاصم منیر نے صوبائی ایپکس کمیٹی اجلاس اور خواتین سمپوزیم میں شرکت کی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں خواتین نے ملکی ترقی میں مثبت اور اہم کردار ادا کیا ہے، ملکی ترقی میں خواتین کا کردار نہایت اہمیت رکھتا ہے۔ ہمیں اپنے ملک کی ترقی و استحکام اور امن کے لیے ایک دوسرے سے تعاون بڑھانا ہوگا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا مزید کہنا تھا کہ خواتین خیبرپختونخوا اور نئے ضم شدہ اضلاع کی ترقی میں زیادہ سے زیادہ حصہ لیں تاکہ اس تبدیلی کا پورا فائدہ اٹھایا جاسکے۔ اپیکس کمیٹی اجلاس کے دوران آرمی چیف کو اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کو مجموعی سیکیورٹی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ صوبائی اپیکس کمیٹی کے شرکاء نے کہا کہ ریاستی ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ کےلیے متحد ہیں، شرکاء نے شہداء کو بھی زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف کا کہنا تھا کہ ملک کے امن اور خوشحالی کےلیے اپنی کوششوں کو ہم آہنگ کرنا ہوگا۔ پاک فوج خیبر پختونخوا کی ترقی، استحکام یقینی بنانے کےلیے بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے