نوازشریف

سابق وزیراعظم نوازشریف لاہور پہنچ گئے

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف لاہور پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد 4 سال بعد وطن واپس آئے ہیں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے طیارے نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کیا، اسحاق ڈار اور اعظم نذیر تارڑ نے پارٹی قائد کا استقبال کیا اور یہ دونوں رہنما بھی نواز شریف کیساتھ لاہور آئے ہیں۔ لاہور میں ان کا استقبال سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کیا۔

ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف کے ہمراہ 148 مسافر خصوصی پرواز میں پاکستان آئے ہیں جب کہ لیگی رہنما عرفان صدیقی، ناصر جنجوعہ اور ڈاکٹر عدنان بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

نواز شریف کا طیارہ پاکستانی حدود میں داخل ہوتے ہی ان کے چھوٹے بھائی اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے قائد کو پنجابی میں خوش آمدید کہا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے