مراد علی شاہ

ہم یوٹرن والے نہیں، یوٹرن کوئی اور لیتا ہے، مراد علی شاہ

کراچی (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے  وزیر اعظم عمران خان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم یو ٹرن والے نہیں بلکہ یو ٹرن کوئی اور لیتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ  پاکستان پیپلزپارٹی سمجھتی ہے کہ جب ضرورت ہوگی تب استعفے استعمال کیے جائیں گے۔  خیا ل رہے کہ انہوں نے یہ بات حسین آباد میں قائم ٹیچرز ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے دورے کے دوران ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حسین آباد میں قائم ٹیچرز ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے دورے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ  ہم یوٹرن والے نہیں، وہ کوئی اور لیتا ہے، سندھ حکومت کو اس سال 80 ارب روپے کم ملے ہیں، وفاق اپنی ٹیکس ریکوری میں ناکام ہوا ہے، ہم چاہتے ہیں وفاق صوبوں کو سیلز ٹیکس جمع کرنے کا اختیار دے، صوبوں نےآئین میں وفاق کوٹیکس جمع کرنے کا اختیار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نالوں کی صفائی میں فنڈنگ وفاق سے ملنی تھی جو اب تک نہیں ملی۔

واضح رہے کہ  واضح رہےکہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک کے اجلاس میں سینیٹ میں اپنا اپوزیشن لیڈر لانے کے معاملے پر (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان اختلافات سامنے آئے جس میں (ن) لیگ نے سینیٹ میں اپنا اپوزیشن لیڈر لانے کا مطالبہ کیا ہے جب کہ پیپلزپارٹی اپنا اپوزیشن لیڈر لانے پر مُصر ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی جانب سے شیری رحمان کو اپوزیشن لیڈر نامزد کیے جانے کا امکان ہے اور پیپلزپارٹی 25 سینیٹرز کے دستخط والی درخواست چند روز میں سینیٹ سیکرٹریٹ میں دے گی۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں بل گیٹس سے ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سعودی دارالحکومت ریاض میں ڈبلیو ای …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے