اوپو اے 94

اوپو کمپنی کا 4 کیمروں والا نیا اسمارٹ فون

بیجنگ (پاک صحافت) اوپو نے 4 بیک کیمروں والا نیا اسمارٹ فون اوپو اے 94 سنگاپور میں فروخت کے لئے پیش کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ اس قبل اوپو نے مارچ کے شروع میں متحدہ عرب امارات میں اے 94 متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا مگر اس کی قیمت ظاہر نہیں کی گئی تھی۔ کمپنی کے مطابق یہ فون درحقیقت ری برانڈڈ رینو ایف 5 ہے۔  اس نئے فون میں بی میڈیا ٹیک ہیلیو پی 95 پراسیسر اور 6.43 انچ کا فل ایچ ڈی پلس امولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس فون میں اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے کلر او ایس 11.1 سے کیا ہے۔ اوپو اے 94 میں 8 جی بی ریم اور 129 جی بی اسٹوریج موجود ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ فون میں 4310 ایم اے ایچ بیٹری 30 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔ اس فون کی قیمت 319 ڈالرز (لگ بھگ 50 ہزار پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے۔

واضح رہے کہ فون کے دیگر فیچرز میں ہیڈفون جیک، یو ایس بی سی پورٹ اور ڈسپلے کے اندر نصب فنگرپرنٹ سنسر قابل ذکر ہیں۔ فون کے فرنٹ پر 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے جبکہ بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے۔ کمپنی کے مطابق اس سیٹ میں مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل مونو کروم کیمرے دیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ نے صارفین کیلئے عمر کی حد 16 سال سے کم کردی

(پاک صحافت) دنیا کی مقبول ترین میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کیلئے عمر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے