مریم اورنگزیب

جلد عمران خان سمیت تمام چور جیل میں ہوں گے۔ مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب عمران خان سمیت دیگر تمام چوروں کو گریبان سے پکڑ کر جیلوں میں ڈالا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کا وزیراعظم آٹا، بجلی، گیس، دوائی چور ہو تو جیلوں میں بند قیدیوں کو آزاد کردینا چاہیے۔ دنیا حیران ہے کہ 8 سال سے فارن فنڈنگ کیس کا مفرور مجرم کس بے شرمی سے قانون کی بات کرتا ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے 4 ملازمین کے نجی اکاؤنٹس میں اربوں روپے منگوائے گئے، دنیا حیران ہے کہ آپ کے ملازمین طاہر، نعمان، ارشد اور رفیق کے ذاتی اکاؤنٹس میں اربوں کہاں سے آئے؟ عمران خان کو تقریریں کرنے کے بجائے جیل میں ہونا چاہیے۔ انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے کھربوں روپے کی غیرقانونی غیرملکی فنڈنگ چھپانے کے لیے 28 اکاؤنٹس خفیہ رکھے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے