فضل الرحمان

ہماری کوششوں کے نتیجے میں حکمران آج تنہا ہو چکے ہیں، فضل الرحمان

پشاور (پاک صحافت) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان  کا کہنا ہے کہ ہماری کوششوں کے نتیجے میں حکمران آج تنہا ہو چکے ہیں۔  ٖانہوں نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ چند روز میں عدم اعتماد کی تحریک پیش کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان سانحہ پشاور پر  افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جامع مسجد کوچہ رسالدار میں خودکش حملہ بہت افسوسناک ہے، ریاست اور ادارے امن و امان کی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئے۔

واضح رہے کہ اس موقع پر انہوں نے مزید کہا  کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی، ہم ناکام نہیں لوٹیں گے۔ ملک سے بھاگنے کی تیاریاں ہو رہی ہیں ، حکمران قوم کے پیسے سے اپنے ممبران کو ملک سے باہر بھیج رہے ہیں، حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی، انہیں حکمرانی کا کوئی حق نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے