شہباز شریف

یوم دفاع پاکستان کے موقع پر شہباز شریف کا عوام کے نام پیغام

لاہور (پاک صحافت) یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے عوام کے نام جاری پیغام میں کہا ہے کہ قوم متحد ہو تو ہر مشکل، ہر دشمن کو شکست دی جاسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا یوم دفاع پر جاری پیغام میں کہنا ہے کہ شہداءکی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔شہباز شریف نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ یوم دفاع پر شہداء، جنگ ستمبر کے ہیروز اور غازیوں کو سلام۔۔۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں یومِ دفاع آج بھرپور جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے، مسلح افواج کے غازیوں اور شہدا کو قوم خراجِ عقیدت پیش کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ

وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے