مولانا عبدالغفور حیدری

حکمران اخلاقی طور پر حکومت کرنے کا جواز کھو بیٹھے ہیں، عبدالغفور حیدری

پشاور (پاک صحافت)  جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سینئر رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران اخلاقی طور پر حکومت کرنے کا جواز کھو بیٹھے ہیں، ان کے پاس حکومت کرنے کا کوئی جواز نہیں بچتا۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے  جاری اپنے بیان میں پی ٹی آئی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔  ان کا کہنا تھا کہ آج مہنگائی اپنے عروج پر ہے، حکومت نے ملک تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے ، آج میڈیا پر بھی پابندیاں ہیں، تاجر اور وکلاء بھی سراپا احتجاج ہیں۔

واضح رہے کہ ایک سوال کے جواب میں مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ قومی حکومت، مفاہمت یا مزاحمت کا شہباز شریف کا بیان ان کا ذاتی معاملہ ہے۔ خیال رہے کہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ  پی ڈی ایم اپنے موقف پر قائم ہے، بلاول بھٹو پہلے توبہ کریں، پھر ہماری صفوں میں آجائیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے