حمزہ شہباز

قوم نے 6 ستمبر 1965ء میں اپنی افواج کے ہمراہ دشمن کو شکست دی، حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم نے 6 ستمبر 1965ء میں اپنی افواج کے ہمراہ دشمن کو شکست دی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف حمزہ شہباز شریف نے یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا ہے کہ آج الحمداللہ ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔ حمزہ شہباز شریف نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ 6 ستمبر کے غازیوں اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ اُمید ہے پاکستان کی معیشت دوبارہ سے اپنے پاؤں پر کھڑی ہو جائے گی۔ یاد رہے کہ ملک بھر میں یوم دفاع آج بھرپور ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، مسلح افواج کے غازیوں اور شہدا کو قوم کا سلام اور خراجِ عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے