بلاول بھٹو

ہم جمہوریت اور آئین کے تحفظ کیلئے لانگ مارچ کر رہے ہیں۔ بلاول بھٹو

لاہور (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملک میں آئین اور جمہوریت کو پامال کیا ہوا ہے، ہمارا لانگ مارچ جمہوریت اور آئین کے تحفظ اور بحالی کے لئے ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور ہائیکورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پارلیمنٹ پر حملے پر یقین نہیں رکھتے، ہم جمہوریت پسند لوگ ہیں، ملک میں قانون کی بالادستی ضروری ہے، عدم اعتماد کی تحریک لانے کیلئے ہر رکن پارلیمنٹ کو ساتھ دینے کی مہم چلائیں گے، عوام کو دکھائیں گے کہ معاشی بحران ہے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو آئین دیا، وہ آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں، میرے والد نے ایک زندگی جیل میں گزاری، 30 سال تک احتساب اور کیسز کا سامنا کیا، عدالتوں نے میرے والد اور والدہ کو باعزت بری کیا، تاریخ نے اپنا فیصلہ سنایا اور بے نظیر بھٹو بے قصور ٹھہریں۔

یہ بھی پڑھیں

کوئی سیاسی لیڈر یا ٹولہ فوج پر حملہ کرے، دھمکیاں دے، پروپیگنڈا کرے، اس سے بات نہیں ہو گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

(پاک صحافت) پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے