کوئی سیاسی لیڈر یا ٹولہ فوج پر حملہ کرے، دھمکیاں دے، پروپیگنڈا کرے، اس سے بات نہیں ہو گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

(پاک صحافت) پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو ہنگامہ کرنے اور کرانے والوں کو آئین و قانون کے مطابق سزا دینی پڑے گی، کوئی سیاسی لیڈر یا ٹولہ فوج پر حملہ کرے، دھمکیاں دے، پروپیگنڈا کرے، اس سے بات نہیں ہو گی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس بریفنگ میں کہا کہ حالیہ دہشت گرد واقعات کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں، دہشت گردوں کی سرکوبی کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹی ٹی پی کے دہشت گرد پاکستان میں بے امنی کے لیے افغان سر زمین استعمال کر رہے ہیں، دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور سرپرستوں کی سرکوبی کے لیے ہر حد تک جائیں گے، خطے میں دہشت گردی کے خلاف سب سے اہم کردار پاکستان کا رہا ہے، ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ ٹی ٹی پی کے دہشت گرد افغان سر زمین استعمال کر رہے ہیں، پاکستان نے افغانستان کی عبوری حکومت کی ہر سطح پر مدد کی، افغانستان کی عبوری حکومت نے وعدوں پر تاحال عمل درآمد نہیں کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے نیٹ ورک کو ختم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا، دہشت گردوں کے خلاف ہر ممکن حد تک جائیں گے، دہشت گردی جیسے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کو تیار ہیں، افواجِ پاکستان کی اوّلین ترجیح ملک میں امن امان قائم کرنا ہے، پاکستان دہشت گردی کے خلاف نبرد آزما ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیرِ اعظم کا کرغیزستان میں پاکستانی سفیر سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کرغیزستان سے پاکستانی طلبہ کو واپس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے