مریم نواز

اتحادی جماعتوں کو عوام کی آواز پر لبیک کہنا چاہئے، تحریک عدم اعتماد ضرور کامیاب ہوگی۔ مریم نواز

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی اتحادی جماعتوں کو عوام کی آواز پر لبیک کہنا چاہئے، حکومت کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ضرور کامیاب ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان دنیا کا پہلا وزیراعظم ہے جو بنی گالہ سے آفس تک ہیلی کاپٹر میں آتا ہے مگر عوام کو سرکاری پٹرول کی سہولت میسر نہیں۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ آپ کی اہلیہ ہمارے لئے قابل احترام ہیں لیکن جو پیمانے آپ ان کیلئے چاہتے ہیں وہی کلثوم نواز مرحومہ کیلئے ہونے چاہئے تھے، یہ انتہائی تکلیف دہ بات ہے جب پی ٹی آئی کے لوگ ڈاکٹرز کا روپ دھار کر لندن کے ہسپتال کے آئی سی یو میں کلثوم نواز کی تصاویر لینے داخل ہوئے، کلثوم نواز بستر مرگ پر تھیں اور یہ کہتے تھے کہ انہیں کچھ ہوا ہی نہیں، یہ لوگ ہسپتال میں چھپ کر کھاتے پیتے، ہنستے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے