شاہد خاقان

نہ چیئرمین نیب کو شرم ہے نہ حکومت کو کوئی شرم ہے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پی ٹی آئی حکومت اور چیئرمین نیب پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا  ہے کہ چیئرمین نیب غیر قانونی طور پر بیٹھے ہوئے ہیں، نہ چیئرمین نیب کو شرم ہے نہ حکومت کو کوئی شرم ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا احتساب ٹی وی پر لائیو دکھایا جائے تاکہ قوم کو پتہ چلے کون سچا اور کون جھوٹا ہے۔ مہنگائی سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پیٹرول کی قیمت پوری دنیا میں کم ہو رہی ہے جبکہ پاکستان میں 4 روپے بڑھ گیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک کو بلا کر پوچھ لیں کہ اس حکومت نے کتنے قرضے لیے ہیں۔

واضح رہے کہ منی بجٹ سے متعلق شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج پورا ملک منی بجٹ کا انتظار کر رہا ہے، حکومت کہہ رہی ہے کہ منی بجٹ صرف دو ارب کے ٹیکس لگائے ہیں۔ چھ ماہ پہلے بجٹ پیش کیا گیا اس کا جواب دینے کے لیے کوئی نہیں۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی خودمختاری کہاں ہے، اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے پاس رکھوا دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے