پی ٹی آئی کارکن ظل شاہ کی موت پولیس تشدد سے نہیں گاڑی کی ٹکر سے ہوئی، نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور (پاک صحافت) نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کارکن ظل شاہ کی موت پولیس تشدد سے نہیں گاڑی کی ٹکر سے ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ جس گاڑی میں ظل شاہ کی لاش اسپتال لائی گئی اس کا مالک پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کا رکن راجہ شکیل ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور میں پی ٹی آئی کارکن ظل شاہ کی ہلاکت کے حوالے سے ہنگامی پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب نے کہا کہ علی بلال سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والے ویڈیو جعلی ہے۔ پولیس کی ٹیم نے سوشل میڈیا پر چلنے والی سازش ناکام بنا دی، ٹیکنیکل ٹیم کی محنت سے شواہد ملے، تمام شواہد عدالت میں پیش کر دیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ اس موقع پر محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہمارے پاس رپورٹ آئی کہ بندہ تشدد سے نہیں مرا، راجا شکیل نے یاسمین راشد کو معلومات دیں کہ گاڑی سے بندہ ہٹ ہوا ہے، یاسمین راشد نے ان کو کہا آپ میرے ساتھ کل زمان پارک چلیں، ڈرائیور کو گاڑی میں چھوڑ کر راجا شکیل یاسمین راشد کے ساتھ زمان پارک گئے، یاسمین راشد زمان پارک کے اندر گئیں اور باہر آ کر راجا شکیل کو کہا کہ بےفکر ہو جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے