شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

کراچی (پاک صحافت) وزیر اعظم  میاں محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں۔  ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف اپنے دورۂ کراچی کے دوران پاکستان نیوی کے زیر اہتمام 8 ویں امن مشق کا جائزہ لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اہم دورے پر روشنیوں کے شہر کراچی پہنچ چکے ہیں۔  جہاں وہ امن مشق کی تقریب سے اہم خطاب کریں گے۔ خیال رہے کہ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی آج شام 6 بجے طلب کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ دورہ کراچی کے دوران وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیر اعلیٰ سندھ  سیدمراد علی شاہ سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے