چوہدری سرور

گورنر پنجاب چوہدری سرور عہدے سے برطرف

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی حکومت کی جانب سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو عہدے سے برطرف کردیا گیا ہے۔ ان پر علیم خان گروپ سے رابطوں کا الزام ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب کو ان کے علم میں لائے بغیر برطرف کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر گورنر پنجاب کی برطرفی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ چودھری سرور کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ نئے گورنر پنجاب کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ دوسری جانب نجی ٹی وی چینل کے مطابق 3 روز قبل وزیراعظم اور چودھری محمد سرور میں اختلافات ہوئے تھے، چودھری سرور ناراض ہو کر وزیراعظم ہاؤس سے چل دئیے تھے۔ گورنر پنجاب کو اہم شخصیات کی شکایت پر ہٹایا گیا ہے۔ اتحادی جماعت کی طرف سے شکایت کی جارہی تھی کہ تعاون نہیں کررہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے