فیس بک

میٹا کی جانب سے گمراہ کن معلومات کے حوالے سے اہم انکشاف

کیلیفورنیا (پاک صحافت)  میٹا کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ اکتوبر اور مارچ کے درمیان ایک فیس بک بَگ کی وجہ سے گمراہ کن معلومات اور دیگر نقصان دہ مواد صارفین کی نیوز فیڈ میں دِکھنے میں اضافہ ہوا۔ انٹرنیٹ دستاویز کے مطابق مارک زکربرگ کی کمپنی کے ماہرین تقریباً چھ ماہ تک ’مسلسل گمراہ کن پوسٹس کی تکرار کرنے والوں‘ کو قابو کرنے میں ناکام رہے۔

تفصیلات کے مطابق اس دوران فیس بک نظام باقاعدگی سے عریانیت، تشدد اور ہوکرین پر مسلط کی جانے والی جنگ کے دوران روسی سرکاری میڈیا کو کم کرنے میں بھی ناکام رہی۔ مبینہ طور پر میٹا نے اس مسئلے کو لیول 1 سئاٹ ایونٹ کا نام دیا۔ یہ لیبل اعلیٰ ترجیحی تکنیکی بحران کے لیے رکھا جاتا ہے جیسے کہ روس کا فیس بک اور انسٹا گرام کا بند کیا جانا۔

واضح رہے کہ یہ بات اس وقت سامنے آئی جب مشہور ٹیک ویب سائٹ دی ورج نے میٹا کے اندرونی دستاویز کو حاصل کیا، جو گزشتہ ہفتے کمپنی کے اندر شیئر کیا گیا تھا۔ میٹا کے ترجمان جو اوسبورن کا کہنا تھا کہ میٹا نے پانچ مختلف موقعوں پر ڈاؤن رینکنگ میں بے ضابطگیوں کی شناخت کی، جس کا تعلق چھوٹے، وقتی اندرونی میٹرکس میں اضافے سے تھا۔

یہ بھی پڑھیں

سائنسدانوں کی ہلکے وزن کے پرنٹ ایبل سولر پینلز کی تیاری میں پیشرفت

(پاک صحافت) سائنسدانوں نے ہلکے وزن کے ایسے سولر پینلز کی تیاری میں پیشرفت کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے