مریم نواز

پی ٹی آئی نے جوتیاں چھوڑ کر دوڑیں لگانے کی نئی تاریخ رقم کردی۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے جوتیاں چھوڑ کر دوڑیں لگانے کی نئی تاریخ رقم کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر و سینیئر نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیکھا سنا اور پڑھا تو یہ تھا کہ سیاسی رہنما اور کارکنان گھبراتے نہیں اور سیاسی رہنما نظریے کے لیے بہادری سے گرفتاریاں پیش کرتے ہیں اور حوصلے سے قید وبند کا سامنا کرتے ہیں۔

مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ سیاسی رہنما بڑی سے بڑی قربانی دینے سے گریز نہیں کرتے، قربانی دیتے ہیں ناقابل تلافی نقصانات برداشت کرتے ہیں۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک انقلابی جماعت ایسی بھی آئی جس نے ڈر کے مارے ٹانگ پر پلستر چڑھائے، انقلابی جماعت نے سر پر بالٹیاں رکھنے، ویل چیئر پر بیٹھ جانے کی نئی تاریخ رقم کردی۔

انہوں نے کہا کہ انقلابی جماعت نے اسپتالوں، کورٹ روم اور باتھ روم میں چھپنے اور جوتیاں چھوڑ کر دوڑیں لگانے کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے