خیبرپختونخوا

خیبرپختونخوا حکومت کیجانب سے فاٹا کے 44 ارب کے فنڈز خورد برد کرنے کا انکشاف

پشاور (پاک صحافت) خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے فاٹا کے 44 ارب کے فنڈز کی خورد برد کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قبائلی علاقے ضلع مہمند سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ہلال الرحمن مہمند چیئرمین سینیٹ سٹینڈنگ کمیٹی سیفران نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاٹا کے 44 ارب روپے کے فنڈز خیبرپختونخوا حکومت نے مبینہ طور پر ہڑپ کرلئے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں فنڈز خورد برد کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

سینیٹر ہلال الرحمن مہمند کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ روز سینٹ کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات میں بھی قبائلی علاقوں کے ترقیاتی فنڈز میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھا ہے کہ 2018 سے 2021 تک قبائلی علاقوں کی تعمیر و ترقی کیلئے مختص 44 ارب روپے کے فنڈز صوبائی حکومت نے اکاؤنٹ سے نکالے ہیں۔ یہ فنڈ کہاں لگایا گیا ہے اس حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت کے پاس کوئی جواب نہیں جبکہ صوبائی اکاؤنٹنٹ جنرل آفس مذکورہ فنڈز کی تصدیق کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے