ڈسکہ

ڈسکہ ن لیگی رہنما پر فائرنگ، کارکن اغواء

ڈسکہ (پاک صحافت) ڈسکہ میں کل انتخابی دنگل سجنے والا ہے جبکہ آج رات تک سیاسی جماعتیں اپنے امیدواروں کی کمپیئن چلارہے ہیں۔ حلقے میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کی جانب سے انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسکہ میں انتخابی مہم کے دوران مسلم لیگ ن کی رہنما پر فائرنگ جبکہ ایک لیگی کارکن کو اغواء کرلیا گیا ہے۔ ن لیگ کے رہنما عطا تارڑ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسو والا میں ریلی میں شریک ن لیگ کی سابق ایم پی اے کنول نعمان پر فائرنگ اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی، ایک کارکن کو اغوا بھی کیا گیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے خدشہ ظاہر کیا کہ ایسے واقعات پولنگ کے روز حالات خراب کرنے کا پیش خیمہ ہیں۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سیالکوٹ سے فائرنگ اور مغوی کارکن کی بازیابی سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

سعودی سرمایہ کاروں کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان آنے والے سعودی تجارتی وفد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے