سراج الحق

ہمیں پریشان ہونا چائیے کہ ملک شدید پولرائزیشن کی جانب بڑھ رہا ہے، سراج الحق

پشاور (پاک  صحافت)  جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ہمیں پریشان ہونا چائیے کہ ملک شدید پولرائزیشن کی جانب بڑھ رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پہلی عید الفطر ہے جس میں ہمیں بہت الگ صورتحال کا سامنا ہے، ہر گزرتے دن کیساتھ ہماری تشویش میں اضافہ ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سراج الحق نے جاری بیان  میں کہا کہ سیاسی جماعتوں کو سنجیدگی کا راستہ اپنانا چاہیے، سیاست میں گالم گلوچ اور تشدد کے کلچر کو ختم کرنا ہو گا، سیاسی رہنماؤں کو عید کے موقع پر نفرت، عدم برداشت سے ایک قدم پیچھے ہٹنا ہو گا، عید پرتمام سیاسی لیڈرز اور ورکرز کو ایک دوسرے کو گلے لگانے کی ضرورت ہے۔

واضح  رہے کہ سراج الحق نے جاری بیان میں مزید کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین پر مشتمل قومی سطح کا ڈایئلاگ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس عید کے خوشی کے موقع پر تمام تلخیوں کو بھلا کر آگے بڑھیں۔ یہی ہمارے نبی ﷺ کی سنت ہے اور اسی میں برکت اور عزت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے