انتخابات

ڈسکہ ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کی دھاندلی ثابت ہوگئی

اسلام آباد (پاک صحافت) ڈسکہ ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کی جانب سے دھاندلی کا شک اب یقین میں بدل گیا ہے۔ عوامی سطح پر حکومتی دھاندلی اب ثابت ہوچکی ہے جس کی گواہی حلقے کی عوام کی اکثریت نے بھی دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسکہ ضمنی انتخاب کے متعلق الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو دھاندلی کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ جبکہ اب مختلف اداروں کی جانب سے حلقے کی عوام سے کی جانے والی سروے رپورٹس میں بھی عوام کی اکثریت نے پی ٹی آئی کو دھاندلی کا ذمہ دار قرار دیا ہے جس کے بعد حلقے کے ضمنی الیکشن میں برسراقتدار جماعت کی دھاندلی ثابت ہوگئی ہے۔

ایپسوس کے سروے میں 47 فیصد نے، پلس کنسلٹنٹ کے سروے میں 36 فیصد جبکہ گیلپ پاکستان کے سروے میں 32 فیصد افراد نے تحریک انصاف کو ضمنی انتخاب میں دھاندلی کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سعودیہ پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے انتہائی موزوں سمجھتا ہے، سعودی نائب وزیرِ سرمایہ کاری

اسلام آباد (پاک صحافت) سعودی نائب وزیرِ سرمایہ کاری ابراہیم بن یوسف المبارک کا کہنا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے