علماء مشائخ

جنسی ہراسانی میں ملوث مجرموں کو سرعام سزا دینے کا مطالبہ

لاہور (پاک صحافت) علماء و مشائخ نے جنسی زیادتی اور ہراسانی میں ملوث مجرموں کو سرعام سزائیں دینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اس طرح دیگر افراد کی حوصلہ شکنی ہو۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام مشاورتی اجلاس کے بعد جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مسلسل بچوں اور بچیوں کے ساتھ ہونے والے زیادتی کے واقعات اور خواتین کے حوالے سے خوف و ہراس کی کیفیت معاشرے کے تمام طبقات بالخصوص حکومت اور عدلیہ سے تقاضہ کرتے ہیں کہ فحاشی و عریانی پھیلانے والے تمام ذرائع کو بند کیا جائے، پیمرا، پی ٹی اے اور وزارت اطلاعات ایسی تمام ویب سائٹس، سوشل میڈیا پر آنے والی فحاشی و عریانی کے پروگرامز اور اشتہارات کو بند کروائیں اور مجرمین کو سپیڈی ٹرائل کے ذریعے سرعام سزائیں دی جائیں۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان اور پاکستان کی معزز عدلیہ کو اس حوالے سے فوری کردار ادا کرنا ہوگا، معاشرے کے تمام طبقات کو تباہ ہوتے ہوئے سماجی اور اخلاقی رویوں کی بحالی کیلئے اپنی اپنی سطح پر فوری کردار ادا کرنا ہوگا، مینار پاکستان، نور مقدم، رکشے میں جاتی ہوئی بچیوں، مدرسہ، سکول یا کالج میں جہاں بھی زیادتی اور ہراسگی کے واقعات ہوں ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اور مجرموں کو سزا دی جائے۔

 

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے