اعتزاز احسن

اسمبلی کی تحلیل کاکلی طور پر اختیار وزیراعلیٰ اوروزراءکے پا س ہے ، اعتزاز احسن

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما بیرسٹراعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ اسمبلی کی تحلیل کاکلی طور پر اختیار وزیراعلیٰ اور وزراء کے پا س ہے ، اعتزاز احسن نے یہ بھی کہا ہے کہ اسمبلیوں کی تحلیل میں کوئی دخل نہیں دے سکتا۔

تفصیلات کے مطابق اکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما بیرسٹراعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ ضیا الحق کے دور میں لمبی لمبی جیلیں کاٹیں، آصف علی زرداری سب سے ذہین کھلاڑی ہیں ، آصف ز رداری نے کس طرح گیم کھیل کر پارٹیوں کو اکٹھا کیا،باجوہ صاحب اب آرام و آسائش کی زندگی گزارنے کے قابل ہیں۔

واضح رہے کہ پی پی رہنما اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پر منحصر ہے کہ وہ الیکشن کروائے، عمران خان اپنے وہی ورکرز فالورز کو تھکا چکے ہیں، انہیں آرام کروانا چاہیے، عمران خان کو چاہیے تھا کہ لانگ مارچ ختم کیا تب ہی اسمبلیاں تحلیل کر دیتے۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے